اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )یاتووزیراعظم بن کرفیصلے کرنا شروع کریں یا پھر گند کی اس ٹھوکری کواپنےسراٹھا کرکسی اورکےسررکھ دیں، نہیں تو نون لیگ ختم ہوجائے گی ،سلیم صافی کا وزیراعطم کو مشورہ ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے
انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف ایک طرف پیپلز پارٹی اورجے یو آئی وغیرہ سے بلیک میل ہورہےہیں ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلیم صافی کا کہنا تھا کہ ’’شہبازشریف ایک طرف پیپلز پارٹی اورجے یو آئی وغیرہ سے بلیک میل ہورہےہیں اوردوسری طرف چندخاشامدیوں کےنرغےمیں ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ڈالرکوقابو میں لاسکےاورنہ بیوروکریسی کو۔یاتووزیراعظم بن کرفیصلے کرنا شروع کریں یا پھر گند کی اس ٹھوکری کواپنےسراٹھاکرکسی اورکےسررکھ دیں۔نہیں تو نون لیگ ختم ہوجائے گی۔ایک اور ٹویٹر پیغام میں سلیم صافی کا کہنا تھا کہ ’’کام صرف وزیراعظم اوردوتین وزراکرتے ہیں،باقی سب وزیر،مشیراور معاونین خصوصی گاڑیاں لےکرویلےبیٹھےرہتےہیں۔سلیم صافی نے کہا ہے کہ اسلئےمیری گذارش ہےکہ وزیراعظم ایک ساتھ پیپلزپارٹی،نون لیگ اورجےیوآئی کےتمام ممبران اورکارکنان کومعاونین خصوصی بنادیں تاکہ توقیرشاہ صاحب کوباربار نوٹیفیکیشن جاری نہ کرناپڑے۔
شہبازشریف ایک طرف پیپلز پارٹی اورجے یو آئی وغیرہ سے بلیک میل ہورہےہیں اوردوسری طرف چندخاشامدیوں کےنرغےمیں ہیں۔ڈالرکوقابو میں لاسکےاورنہ بیوروکریسی کو۔یاتووزیراعظم بن کرفیصلے کرنا شروع کریں یا پھر گند کی اس ٹھوکری کواپنےسراٹھاکرکسی اورکےسررکھ دیں۔نہیں تو نون لیگ ختم ہوجائے گی۔ https://t.co/qttqcs8ANL
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) September 21, 2022