پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

224روپے فی لٹر والا ڈیزل عوام کو 245 روپے 75 پیسے میں مل رہا ہے عوام کی جیب سے یومیہ کتنے کروڑوں نکالے گئے ،تہلکہ خیز انکشافات

datetime 21  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق 172روپے فی لٹر والا پٹرول عوام کو 235 روپے 98 پیسے میں مل رہا ہے

جبکہ 224روپے فی لٹر والا ڈیزل عوام کو 245 روپے 75 پیسے میں مل رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہ دیا گیا، عوام کی جیبوں سے یومیہ 42 کروڑ روپے نکالے گئے۔خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پیڑول کی نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 245 روپے 43 پیسے برقرار رہے گی، مٹی تیل کی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 197 روپے 28 پیسے فی لیٹرہوگئی۔وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں ڈیڑھ ڈالر فی بیرل کم ہو کر 84 اعشاریہ 19 ڈالر پر آ گئی۔برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ایک اعشاریہ تیرہ ڈالر کی کمی ہوئی۔ برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت نوے اعشاریہ اکیانوے ڈالر ہو گئی۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…