جمعہ‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2026 

پنجاب میں پی ٹی آئی کارکن اپنے خلاف درج مقدمات ختم کروانے میں مصروف

datetime 20  ستمبر‬‮  2022 |

لاہو ر(این این آئی) مخالفین پر مقدمات خارج کروانے کا واویلا کرنے والی تحریک انصاف کے کارکن خود پنجاب میں پارٹی کی حکومت قائم ہونے کے بعد اپنے خلاف درج مقدمات خارج کروانے میں مصروف ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق صوبے میں

تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف درج مقدمات خارج ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف 12 مقدمات خارج کردیے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے مقدمات کی اخراج رپورٹ بھی بنادی ہے۔واضح رہے کہ پولیس نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے موقع پر کارکنوں کے خلاف 13 مقدمات درج کیے تھے۔یہ مقدمات سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر درج ہوئے تھے۔ بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت آنے کے بعد پولیس افسران کا تبادلہ کر دیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کی موجودہ قیادت نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے بجائے مقدمات ہی خارج کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی کے انتخاب کے دوران بھی ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں مسلم لیگ ن کے 12 ارکان اسمبلی نامزد کیے گئے تھے، جن کا مقدمہ تاحال زیر تفتیش ہے۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…