پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کبھی ایک ہی وقت میں دو سے زیادہ لڑکوں کے ساتھ ڈیٹنگ نہ کرنا،گوری خان کا بیٹی کو مشورہ

datetime 20  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی شوبز انڈسٹری کے کنگ، شاہ رْخ خان کی اہلیہ، معروف انٹیرئیر ڈیزائنر گوری خان نے بیٹی کو بوائے فرینڈ کے ساتھ ڈیٹنگ سے متعلق مشورہ دیا ہے۔گزشتہ دنوں گوری خان نے بھارتی ہدایتکار کرن جوہر کے شو ’کافی وِد کرن‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس دوران انہوں نے اپنے بچوں اور شوہر شاہ رْخ خان سے متعلق متعدد سوالات کے جواب دیے اور نت نئے انکشافات کیے۔کرن جوہر کی جانب سے گوری کان سے سوال کیا گیا کہ وہ بطور والدہ بیٹی، سوہانا خان کو ڈیٹنگ کے بارے میں کیا مشورہ دیں گی؟ جس پر گوری خان کا کہنا تھا کہ وہ سوہانا خان کو ڈیٹنگ سے متعلق مشورہ دیتے ہوئے کہنا چاہیں گی کہ کبھی بھی ایک ہی وقت میں دو سے زیادہ لڑکوں کے ساتھ ڈیٹنگ نہ کریں۔کرن جوہر کی جانب سے انسٹاگرام پر اپلوڈ کیے گئے کلپ میں گوری خان اپنے شوہر شاہ رْخ خان سے متعلق بھی بات کر رہی ہیں۔گوری خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اور شاہ رْخ خان کی لو اسٹوری کو ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کا ٹائٹل دینا چاہیں گی۔گوری خان نے شاہ رْخ خان کی سب سے زیادہ تنگ کرنے والی عادت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ گھر آئے مہمانوں کو ان کی گاڑی تک چھوڑنے جاتے ہیں اور اْن کے خیال میں شاہ رْخ خان پارٹیوں سے زیادہ مہمانوں کے ساتھ پارکنگ میں زیادہ وقت بِتا دیتے ہیں اور گھر میں آئے مہمان شاہ رْخ کو گھر میں ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں۔گوری کا مزید کہنا ہے کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاہ رْخ خان گھر کے بجائے باہر سڑک پر زیادہ پارٹی کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…