اسلام آباد(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے بھارت سے80 ارب ڈالر کے معاہدے کرنے کے بعد پاکستان سے پٹرولیم نیپتھا کی خریداری مکمل طور پر بند کر دی۔ذرائع کے مطابق بھارت سے تجارتی اور سرمایہ کاری کے معاہدے کے بعد یو اے ای نے پاکستان سے یہ خریداری بند کی ہے۔ وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ ملکی برآمدات میں کمی اور تجارتی خسارے میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ جو سامنے آئی ہے وہ یو ای اے کی طرف سے پٹرولیم نیپتھا کی خریداری مکمل طور پر بند کرنا ہے۔اس کی مد میں سالانہ اربوں کی برآمدات پاکستان کرتا تھا تاہم دیگر اشیا کی برآمد میں اضافہ ہو رہا ہے صرف اس وجہ سے برآمدات میں کمی ہوئی ہے تاہم قومی اخبارکو موصولہ وزارت تجارت کی دستاویزات کے مطابق پٹرولیم گروپ اور کوئلہ کا گزشتہ ماہ جولائی میں ملکی برآمدات میں حصہ 1.8 فیصد رہا، اس عرصے میں پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات 3 ارب روپے رہیں۔اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2014میں 32کروڑ روپے سے زائدکا 3490میٹرک ٹن پٹرولیم کروڈ برآمد کیا گیا جبکہ پٹرولیم پروڈکٹس ایکسل ٹاپ نیپتھا کی برآمد 9425میٹرک ٹن رہی جس کی مالیت 92کروڑ روپے بنتی ہے اور 97کروڑ روپے کا 9900 میٹرک ٹن پٹرولیم ٹاپ نیپتھا برآمد کیا گیا۔اس کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران2ارب روپے سے زائد مالیت کا پٹرولیم کروڈ برآمد کیا گیا لیکن پٹرولیم پروڈکٹس ایکسل ٹاپ نیپتھا کی برا?مدات 36فیصد کی کمی سے صرف 7117 میٹرک ٹن رہیں جس کی مالیت 58کروڑ روپے بنتی ہے جبکہ پٹرولیم ٹاپ نیپتھا کی برآمد 100فیصد گھٹ گئی یعنی صفر ہوگئی