اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھاری اضافہ

datetime 19  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) لاہور میں دس کلو آٹے کے تھیلے کی سرکاری قیمت 165 روپے اضافے کے بعد 655 روپے مقرر کردی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر آٹا کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ بھی ڈال دیا،

حکومت نے آٹے کے دس کلو والے تھیلے کی قیمت میں 165 جب کہ 20 کلو والے تھیلے کی قیمت میں 330 روپے اضافے کا فیصلہ کرلیا۔حکومتی فیصلے کے بعد 10 کلو سرکاری تھیلا کی نئی قیمت 655 روپے ہو گئی جب کہ بیس کلو سرکاری آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 1310 روپے ہوگی۔دوسری جانب لاہور میں آٹے کی قلت کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ یہ ایوان صوبائی دارالحکومت لاہور میں آٹے کی قلت پر گہری تشویش کا اظہار کر تا ہے ۔پنجاب حکومت انتظامی امور میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔لاہور جیسے بڑے شہر میں بھی حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی ،عوام سرکاری آٹے کی دستیابی کے لئے دکانوں اور سٹورز پر مارے مارے پھر رہے ہیں ۔سرکاری آٹے کی عدم دستیابی کے باعث 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1600روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیاکہ آٹا بحران سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور عوام کو اس کوفت سے نجات دلائی جائے ۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…