اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )نے معاشی بہتری کے حوالے سے پاکستان کی فراہم کردہ معلومات مشکوک قرار دے دیں،آئی ایم ایف کا کہنا ہے گذشتہ مالی سال کی بیلنس شیٹ کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مالی سال دوہزار چودہ پندرہ میں بجٹ خسارے کے جو اعدادوشمار فراہم کئے، ان پر شک ہے۔حکو مت کے مطابق بجٹ خسارہ 14کھرب 50 ارب روپے رہا۔