اسلام آباد (آن لائن ) سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے متعلق معاملے پر 10رکنی وزارتی کمیٹی قائم کردی گئی۔وزارت قانون نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ کمیٹی جسٹس قاضی فائز عیسی کے کیس میں تحریک انصاف حکام کو خفیہ معلومات فراہم کرنے والے اہلکاروں کا تعین کرے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایسٹ ریکوری یونٹ اور ایف بی آر کے سربراہان اور حکام نے قاضی فائز عیسٰی کیس میں اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔وزارتی کمیٹی 15روز کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ہوں گے۔