لندن (نیوز ڈیسک)ایک تازہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں لوگوں کی اوسط عمر میں اضافہ ہوا ہے۔ 1990ءکے بعد سے اوسط عمر میں یہ اضافہ قدرے سست روی سے ہوا ہے۔دنیا کے 188ممالک سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق عام لوگوں کی اوسط عمر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بیماریوں کے باوجود لوگوں کی اوسط عمر میں اضافہ مثبت صحت مندی کی علامت ہے۔معتبر طبی تحقیقی جریدے لانسیٹ میں شائع ہونے والی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر عمومی صحت میں بہتری کی وجہ کئی مثر ادویات کا متعارف کروانا ہے۔مثر ادویات کئی موذی و متعدی امراض کے علاج کے سلسلے میں کامیاب طبی ریسرچ کا نتیجہ ہیں۔طبی جریدے لانسیٹ میں شائع ہونے والی اس تجزیاتی رپورٹ کو مرتب کرنے والی ٹیم کے سربراہ پروفیسر تھیو ووس ہیں اور وہ واشنگٹن یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میٹرکس سے وابستہ ہیں۔ پروفیسر ووس کا کہنا ہے کہ دنیا نے صحت کے شعبے میں مثبت ترقی ضرور کی ہے لیکن متعدی امراض کی افزائش اور انسانی جسم میں معذوری کا باعث بننے والی بیماریوں کا چیلنج ابھی باقی ہے۔ووس کے مطابق انسانوں نے اِس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے ابھی مثر طریقے ڈھونڈنے ہیں۔پروفیسر تھیو ووس کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر عورتوں اور مردوں کی اوسط عمر میں گزشتہ بیس برس کے عرصے میں چھ فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سن 1990 میں مردوں اور عورتوں کی اوسط عمر 65.3 برس تھی جو اب دو دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد سن 2013 میں 71.5 برس ہو گئی ہے۔ اسی طرح صحت مندی میں بھی پانچ فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سن 1990 میں خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں میں صحت کا تناسب 57 فیصد کے قریب تھا جو اب 62 فیصد سے زائد ہو گیا ہے۔صحت مندی کے مجموعی تناسب کے حصول میں ہلاکتوں اور اموات کے اثرات کو بھی مدِ نظر رکھا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ انسانوں میں پائی جانے والی مختلف بیماریوں مثلا عوارضِ قلب، نظام تنفس کی بیماریوں، ذیابیطس اور شدید نوعیت کی چوٹوں کو بھی سروے کے دوران شامل کیا گیا اِس سروے کے مطابق سن 1990 کے بعد دنیا کے 188 ملکوں میں صحت مندی کے حوالے سے مثبت شواہد حاصل ہوئے ہیں۔ اِس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جنوبی افریقہ، پیراگوئے اور بیلا روس میں زیادہ سے زیادہ اوسط عمر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ لیسوتھو میں زیادہ سے زیادہ اوسط عمر بیالیس برس ہے اور یہ دنیا بھر میں سب سے کم ہے جب کہ جاپان میں مجموعی اوسط عمر سب سے زیادہ ہے اور یہ 72 برس سے زائد ہے۔
دنیا بھر میں اوسط عمر کے حوالے سے تحقیقی رپورٹ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں
-
محکمہ موسمیات نے پہلے روزے سے متعلق پیشگوئی کر دی
-
ٹیلی نار کمپنی کا کروڑوں لوگوں سے تاریخی فراڈ
-
بابراعظم اور شاہین آفریدی کی چھٹی
-
خاتون افسر کو قیدی کیساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے پر قید کی سزا
-
لاہور میں رشتہ دکھانے کے بہانے 2 سگی بہنوں کو 3 ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
بینکوں سے لین دین کرنے والوں کیلئے اہم خبر
-
انجینئر محمد علی مرزا پر اکیڈمی میں حملہ
-
،ویلنٹائن ڈے کے روز کار سے نوجوان جوڑے کی لاشیں پراسرار حالت میں برآمد
-
محکمہ موسمیات کی مغربی لہر کے زیر اثر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
پاکستان کے خلاف جیت کے باوجود بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
-
لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیورکے نیفے میں پستول چل گیا
-
شاہد آفریدی اپنے داماد شاہین آفریدی پر شدید برہم



















































