پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

حدیقہ کیانی کے تیسرے ڈرامے کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی

datetime 18  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )نئی ڈرامہ سیریل ’’پنجرہ ‘‘کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ،ڈرامے میں حدیقہ کیانی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ۔پنجرہ ڈرامہ معروف ڈرامہ نگار اسما ء نبیل کی تحریر ہے جو گزشتہ برس کینسر سے لڑتے ہوئے انتقال کر گئیں تھیں۔ اس ڈرامے کی ہدایت نجف بلگرامی نے دی ہیں۔ ڈرامہ کی مرکزی کاسٹ میں گلوکارہ اوراداکارہ حدیقہ کیانی ، سنیتا مارشل ، فریحہ جبین ،عمیر رانا، عاشر وجاہت ، فرقان قریشی ، زنان حسین اور ذہیب خان شامل ہیں۔گلوکاری سے اداکاری تک کے اس سفر میں حدیقہ کیانی ٹیلی ویژن اسکرین پر اپنی طاقتور پرفارمنس سے ناظرین کو مسحور رکھنے کے مشن پر گامزن ہے اور یہ ان کا تیسرا ڈرامہ ہوگا۔اپنے پہلے ڈرامے رقیب سے میں بھی حدیقہ کے منفرد کردار سکینہ نے ناظرین کے دل جیت لیے ۔ ڈرامہ سیریل دوبارہ حدیقہ کا دوسرا ڈرامہ تھا جس میں انہوںنے غیر روایتی مہرو کا کردار ادا کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…