منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں بارشوں کی شدت میں اضافے کی اصل وجہ سامنے آگئی

datetime 17  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)سائنسدانوں نے کہا ہے کہ تباہ کن مون سون بارشیں جس کے سبب ایک تہائی سے زیادہ پاکستان زیرآب ہے، ایسا 100 برسوں میں ایک بار ہوتا ہے اور ممکنہ طور پر موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے شدت میں اضافہ ہوا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ورلڈ ویدر ایٹریبیوشن (ڈبلیو ایم اے)ایسا ادارہ ہے جو عالمی سطح پر تحقیق کرتا ہے شدید ایونٹس میں موسمیاتی تبدیلی کا کتنا کردار تھا۔

اس کی رپورٹ کے مطابق بری طرح متاثر صوبے سندھ اور بلوچستان جہاں اگست میں معمول سے 7 سے 8 گنا زیادہ بارشیں ہوئیں۔دریائے سندھ کے پورے طاس میں سائنسدانوں کو پتا چلا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دو مہینے کے مون سون سیزن میں 50 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔انہوں نے تجزیے میں کمپیوٹر پر 31 ماڈل استعمال کیے، جس میں حقیقی دنیا کے مشاہدات شامل کیے گئے۔ڈبلیو ایم اے نے پہلے ملک ہیٹ ویو پر تجزیہ کیا تھا جس نے بھارت اور پاکستان کو مارچ اور اپریل کے مہینے میں جلا کر رکھ دیا تھا جہاں پارہ 50 ڈگری تک پہنچ گیا تھا، انہوںنے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی سے گرمی کی لہر کا امکان 30 گنا زیادہ بڑھا دیا ہے۔ڈبلیو ایم اے کے شریک رہنما اور امپیریل کالج لندن کے سائنسدان برائے موسمیات فریڈرک اوٹو نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہیٹ ویو کا امکان شدید بارشوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔سائنسدان نے کہا کہ پاکستان کے سیلاب میں موسمیاتی تبدیلی کا کردار دیکھنا پیچیدہ ترین کام ہے کیونکہ اس سال کی شدت کی متعدد دیگر وجوہات بھی ہیں۔سائنس دانوں نے زور دیا کہ سیلابی گزرگاہوں کے راستے میں گھروں اور زرعی زمین، ناکافی انفراسٹرکچر جیسا کہ ڈیموں کے نہ ہونے سے شدید بارشوں کے اثرات زیادہ گھمبیر ہوگئے ہیں۔یونیورسٹی آف کمیبرج کی جغرافیہ دان عائشہ صدیقی نے بتایا کہ دریائے سندھ کے نچلے حصے میں نکاسی کے مسائل غیر سیلابی برسوں میں بھی نمایاں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…