پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بھارت سے80 ارب ڈالر کے معاہدہ ،عرب امارات نے پاکستان سے پٹرولیم نیپتھاخریدنابندکردیا

datetime 29  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے بھارت سے80 ارب ڈالر کے معاہدے کرنے کے بعد پاکستان سے پٹرولیم نیپتھا کی خریداری مکمل طور پر بند کر دی۔ذرائع کے مطابق بھارت سے تجارتی اور سرمایہ کاری کے معاہدے کے بعد یو اے ای نے پاکستان سے یہ خریداری بند کی ہے۔ وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے معروف اردو اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ ملکی برآمدات میں کمی اور تجارتی خسارے میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ جو سامنے آئی ہے وہ یو ای اے کی طرف سے پٹرولیم نیپتھا کی خریداری مکمل طور پر بند کرنا ہے۔اس کی مد میں سالانہ اربوں کی برآمدات پاکستان کرتا تھا تاہم دیگر اشیا کی برآمد میں اضافہ ہو رہا ہے صرف اس وجہ سے برآمدات میں کمی ہوئی ہے تاہم دستاویزات کے مطابق پٹرولیم گروپ اور کوئلہ کا گزشتہ ماہ جولائی میں ملکی برآمدات میں حصہ 1.8 فیصد رہا، اس عرصے میں پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات 3 ارب روپے رہیں۔اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2014میں 32کروڑ روپے سے زائدکا 3490میٹرک ٹن پٹرولیم کروڈ برآمد کیا گیا جبکہ پٹرولیم پروڈکٹس ایکسل ٹاپ نیپتھا کی برآمد 9425میٹرک ٹن رہی جس کی مالیت 92کروڑ روپے بنتی ہے اور 97کروڑ روپے کا 9900 میٹرک ٹن پٹرولیم ٹاپ نیپتھا برآمد کیا گیا۔اس کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران2ارب روپے سے زائد مالیت کا پٹرولیم کروڈ برآمد کیا گیا لیکن پٹرولیم پروڈکٹس ایکسل ٹاپ نیپتھا کی برآمدات 36فیصد کی کمی سے صرف 7117 میٹرک ٹن رہیں جس کی مالیت 58کروڑ روپے بنتی ہے جبکہ پٹرولیم ٹاپ نیپتھا کی برآمد 100فیصد گھٹ گئی یعنی صفر ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…