پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

لین دین ٹیکس سے برانچ لیس بینکاری سیکٹر کو بھی دھچکہ

datetime 29  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)بینکنگ ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ پاکستان میں تیزی سے ابھرتی ہوئی برانچ لیس بینکاری کیلیے بھی دھچکہ ثابت ہوا ہے۔ برانچ لیس بینکاری کی سہولت فراہم کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایف بی آر سے رابطہ کرکے برانچ لیس بینکاری کو ودہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق برانچ لیس بینکاری کی شرح نمو میں60 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ حکومت کی جانب سے بینک کھاتوں سے 50ہزار اور اس سے زائد رقوم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس وصولی روایتی بینکاری کے ساتھ پاکستان میں نوزائیدہ برانچ لیس بینکاری کے شعبے کیلیے بھی مشکلات کا سبب بن گئی ہے۔برانچ لیس بینکاری کی سہولت پاکستان میں مقامی ترسیلات کی منتقلی، بلوں کی ادائیگی اور کم مالیت کی رقوم کی ایک سے دوسرے موبائل اکاؤنٹس میں منتقلی کیلیے استعمال ہورہی ہے،صارفین چھوٹی ادائیگیوں اور رقوم کی منتقلی کیلیے موبائل بینکاری یا برانچ لیس بینکاری کی جانب تیزی سے منتقل ہورہے ہیں تاہم ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے اس رجحان کو شدید دھچکہ پہنچا ہے اور تیزی سے ابھرتی ہوئی اس سہولت کا دائرہ محدود ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق ملک میں 1لاکھ 75ہزار سے زائد برانچ لیس بینکاری ایجنٹس میں سے اکثریت یومیہ 50ہزار یا زائدکی ٹرانزیکشن کرتی ہے، اگرچہ صارف اوسط 2سے 3 ہزار روپے کا ٹرانزیکشن کرتے ہیں لیکن ایجنٹس کا دن بھر کا ٹرن اوور ایک اکاؤنٹ سے عمل میں لایا جاتا ہے جس پر یومیہ بنیادوں پر ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی سے برانچ لیس بینکاری ایجنٹس کا تمام کمیشن ودہولڈنگ ٹیکس کی نذر ہو رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کی وجہ سے برانچ لیس بینکاری انڈسٹری پر مجموعی طور پر ٹیکسوں کا ماہانہ بوجھ 4 سے 5 کروڑ روپے بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں برانچ لیس بینکاری کی شرح نمو 5 سے 6 فیصد تھی جو اب کم ہوکر 1 سے 2 فیصد کی سطح پر ا?گئی ہے۔بالخصوص عیدالفطر کے بعد سے برانچ لیس بینکاری کے ٹرانزیکشنز میں نمایاں کمی ہوئی ہے، ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کی وجہ سے اب برانچ لیس بینکاری ایجنٹس محدود ٹرانزیکشن کرنے پر مجبور ہیں جس سے برانچ لیس بینکاری میں کی جانیوالی بھاری سرمایہ کاری بھی نقصان سے دوچار ہے، ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذکی وجہ سے برانچ لیس بینکاری ایجنٹس اپنا کاروبار بند کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ٹیلی کام انڈسٹری کی جانب اسٹیٹ بینک اور ایف بی ا?ر کو خطوط میں اپیل کی گئی ہے کہ پاکستان میں برانچ لیس بینکاری ابتدائی مراحل میں ہے، KARANDAAZ کی ایک اسٹڈی کے مطابق پاکستان جیسی مارکیٹ میں برانچ لیس بینکاری کے ذریعے مالیاتی خدمات کا دائرہ دور دراز علاقوں تک وسیع کرنے کیلیے 10لاکھ سے زائد برانچ لیس بینکاری ایجنٹس درکار ہیں۔ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ برانچ لیس بینکاری کے شعبے کو ودہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ فراہم کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…