بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ٹی 20 ورلڈ کپ ، پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے

datetime 15  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی /میلبرن(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے میچز کے 5 لاکھ ٹکٹس اب تک فروخت ہو گئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں، دونوں ٹیموں کے

مابین میچ 23 اکتوبر کو آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے اسٹینڈنگ روم ٹکٹس بھی منٹوں میں فروخت ہو گئے تھے، میچز کے یہ ٹکٹ دنیا کے 82 ممالک کے کرکٹ فینز نے خریدے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 16 ٹیموں کے اسٹار کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے، بچوں کے لیے مناسب قیمت کے ٹکٹ رکھے گئے ہیں، جو 5 ڈالرز مالیت کے 85 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہوئے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سڈنی کرکٹ گراونڈ کے 27 اکتوبر کو ہونے والے ڈبل ہیڈر کے بھی تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے، جس میں جنوبی افریقہ کا بنگلا دیش جبکہ بھارت کا گروپ اے کی رنر اپ ٹیم سے مقابلہ شیڈول ہے۔سپر 12 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 22 اکتوبر کو ہونے والے میچ کے کچھ ٹکٹس باقی ہیں، یہ میچ سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔پرتھ اسٹیڈیم میں 30 اکتوبر کے ڈبل ہیڈر کے محدود ٹکٹ باقی ہیں، ڈبل ہیڈر میں پاکستان کا گروپ اے رنر اپ اور بھارت کا جنوبی افریقہ سے مقابلہ شیڈول ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ 3 نومبر کو سڈنی گراونڈ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے بھی محدود ٹکٹ باقی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…