پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز،بڑی تعداد میں پاکستانی شہریوں کے ہلاک و شدیدزخمی ہونے کا انکشاف

datetime 28  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور 6 شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں روکتے ہوئے 2003ءکے سمجھوتے کی پابندی کرے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری کی طرف سے بھارتی ہائی کمشنر ڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور حکومت پاکستان کی جانب سے ورکنگ باﺅنڈری پر ہڑپال اور چپراڑ سیکٹر میں بھارتی فوج کی سیز فائر کی تازہ خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک بچے سمیت 6 شہری شہید اور 22 خواتین سمیت 47 شہری زخمی ہوگئے جن میں سے دس کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ سیالکوٹ میں طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ حکومت پاکستان نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاءکی ہے۔ بھارت کی تازہ فائرنگ کے نتیجے میں تین گاﺅں سب سے زیادہ متاثر ہوئے جن میں کندن پور، باجرہ گڑھی اور ٹھٹھی شامل ہیں، ان علاقوں کے متعدد گھر بھی تباہ ہوگئے۔ بھارت کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب اس وقت شروع ہوا جب پاکستانی فوجیوں نے ورکنگ باﺅنڈری کے قریب طے شدہ طریقہ کار کے برعکس بھارت کی جانب سے زمین کی کھدائی پر ان کی توجہ دلائی۔ ابتدائی طور پر پاکستانی فوجیوں کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کیا گیا تاہم جب بھارتی فوجیوں نے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کی تو پاکستان کی جانب سے بھی اس کا بھرپور جواب دیا گیا فائرنگ کا سلسلہ جمعہ کو دن گیارہ بجے کے قریب ختم ہوا ۔ دفتر خارجہ طلبی کے موقع پر بھارتی ہائی کمشنر کو بتایا گیا کہ پاکستانی حکومت سویلین باشندوں کو نشانہ بنانے پر بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے اور بھارت کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر مسلسل معاندانہ اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے اس موقع پر بھارتی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ فوری طور پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں بند کرے اور 2003ءمیں دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر سے متعلق طے پانیوالے سمجھوتے کی پابندی کرے تاکہ ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر امن بحال ہوسکے۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…