اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

چوہدری شجاعت ان ایکشن،پیرپگارا سے ملاقات، حکومت پر برس پڑے

datetime 28  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ فوج جو اقدامات کررہی ہے ان کی حمایت کرتا ہوں ۔فوج نے امن قائم کیا ہے ۔پانچ سال تک وزیر داخلہ رہا ہوں لیکن اپنے دور میں امن قائم نہیں کرسکا تھا ۔کراچی کا موسم اچھا ہے ۔ ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں ۔یہاں سے امن کا پیغام لے کر پورے ملک میں جارہے ہیں ۔جن جماعتوں میں عسکری ونگز ہیں ان کا خاتمہ ہونا چاہیے ۔جن کے آپریشن پر حقیقی تحفظات ہیں وہ دور ہونے چاہئیں ۔ملک میں نہ خارجہ کا وزیر اور نہ ہی خارجہ پالیسی ۔افغانستان سے تعلقات بہتر ہوسکتے تھے لیکن ہم ایسا نہیں کرسکے ۔جنرل پرویز مشرف کوئی غداری کا مقدمہ نہیں ہے ۔کوئی آرمی چیف غدار نہیں ہوسکتا یہ فضول بات ہے ۔یہ بات انہوں نے مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا سے ان کی رہائش گاہ راجہ ہاو ¿س میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (فنکشنل) کے صوبائی صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی ،وزیراعظم کے معاون خصوصی امتیاز شیخ ،مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور دیگر بھی موجود تھے ۔قبل ازیں چوہدری شجاعت حسین نے پیر پگارا سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات میں متحدہ مسلم لیگ اور اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے قیام کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اس وقت حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے ۔افغانستان میں نئی حکومت کے آنے کے بعد ہمارے تعلقات بہتر ہوسکتے تھے ۔لیکن ہم نے کوشش کی بجائے زبانی جمع خرچ کیا اور آج افغانستان کی سرحد بھی ہمارے لیے غیر محفوظ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا عمل دخل پہلے سے بلوچستان اور کراچی میں بھی رہا ہے جس کے شواہد موجود ہیں اور بھارت اب بھی سرحدی دہشت گردی کررہا ہے ۔ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ۔سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان پر کوئی غداری کا مقدمہ نہیں ہے ۔کوئی آرمی چیف غدار نہیں ہوسکتا ہے ۔یہ باتیں فضول ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیر پگارا سے ملاقات میں تمام امور پر بات ہوئی ہے اور ان سے ہدایات لی ہیں جن پر عمل کریں گے ۔ہم سب ملک کے لیے اچھا سوچتے ہیں اور اسی لیے آگے بڑھ رہے ہیں ۔لیگی دھڑوں کے اتحاد کے سوال پر انہوں نے کہا کہ صرف مسلم لیگیوں کو نہیں سب کو جمع ہونا ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ کراچی میں امن کی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں اور ہم امن کا یہ پیغام لے کر پورے ملک میں جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن جاری رہنا چاہیے اور جن جماعتوں کے عسکری ونگز ہیں انہیں ختم ہونا چاہیے اور آپریشن پر جن کے حقیقی تحفظات ہیں ان کو دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے مضبوط پارٹی میڈیا ہے اور میں میڈیا کے ساتھ ہوں ۔پیر صدر الدین شاہ راشدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ملک کے بارے میں سوچنا چاہیے ۔ملک ہے تو ہم سب ہیں اور ملک کی بقا و سلامتی کے لیے ہم سب کو متحد ہونا چاہیے ۔ہمارے بڑوں نے بھی ملک کے لیے قربانیاں دی تھیں اور اگر ملک پر کوئی آنچ آئی تو ہم بھی ملک پر جانیں قربان کریں گے ،قبل ازیں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے گھر پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد مشکل نظر آرہا ہے ۔ان سے سوال کیا گیا کہ اگر آصف علی زرداری گرفتار ہوتے ہیں تو پھر کیا ہوگا تو انہوں نے کہا کہ پھر وہی ہوگا جو منظور خدا ہوگا ۔اگر زرداری گرفتار ہوتے ہیں تو پھر اس وقت دیکھا جائے گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کو فوج اور نواز شریف مل کر چلارہے ہیں ۔سندھ کے سابق وزیر داخلہ کے گھر آمد پر انہوں نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے ان کے والد جسٹس (ر)ظفر حسین مرزا کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…