پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے اندر پھوٹ،ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی علی زیدی کی اپنی پارٹی رہنما پرشدیدتنقید

datetime 10  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی/اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے لیاری سے منتخب رکن قومی اسمبلی شکور شاد کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔دو روز قبل شکور شاد نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو کوئی استعفیٰ بھیجا اور نا ہی اس پر دستخط کیے لہذا میرا استعفیٰ منظور ہونے کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے شکور

شاد کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی رکنیت معطل ہونے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے انہیں قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت بھی دی تھی۔پی ٹی آئی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکن قومی اسمبلی شکور شاد کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمران اسماعیل کی جانب سے شکور شاد کو شوکاز جاری کیا گیا ہے۔شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان کے این اے 246 سے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو چکے ہیں، این اے 246 سے بطور کورنگ امیدوار آپ کی نامزدگی بھی واپس لی جاتی ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے شکور شاد کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ 7 روز میں جواب دیں اور بتائیں آپ کی رکنیت کیوں بحال کی جائے؟دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ آج شکور شاد نے استعفے سے انکار کر دیا ہے، سوال پوچھنے پر توہین لگ جاتی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ لیاری این اے 246 سے پی ٹی آئی کے شکور شاد منتخب ہوئے تھے، سب ایم این ایز نے استعفیٰ لکھا تھا، کاغذات کی اسکروٹنی میں بھی وہ خود گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کس قانون کے تحت مراحل کو ریویو کیا، پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی ہے، الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن ملتوی کرنے کی وجہ سیلاب ہے، ملتان اور چشتیاں میں کب سیلاب آیا۔علی زیدی نے کہا کہ سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ سندھ حکومت کی 15 سال کی کارکردگی بھی دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لکھ کر دیا تھا کہ نواز شریف واپس آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…