جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایشیا کپ،بھارتی سپورٹر شوہر نے پاکستانی بیگم کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے،پاکستانی اہلیہ کی ٹیم کو سپورٹ کرنے کا اعلان

datetime 10  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بھارتی سپورٹر شوہر عبداللہ نے پاکستانی اہلیہ کی پاکستانی ٹیم کو فائنل میں سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کا ایشیا کپ میں دو مرتبہ ٹاکرا ہوا اور دنوں میاں بیوی اپنی اپنی ٹیموں کی شرٹس پہن کر دبئی اسٹیڈیم آتے رہے اور سب کی توجہ کا مرکز رہے اس دروان انہیں میڈیا کے

ہر پلیٹ فارم پر بہت شہرت ملی اور ان کی ویڈیوز خاصی وائرل ہوئیں۔عبداللہ خان نے بتایا کہ میں دبئی میں مقیم ہوں مگر آبا اجداد بھارت سے ہیں، اس لیے ہمیشہ بھارت کو سپورٹ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اہلیہ کے پاکستان کے ساتھ تعلق کی عزت کرتا ہوں انہیں، پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کی آزادی ہے۔عبداللہ نے کہا کہ مجھے توقع نہیں تھی کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہو جائے گی مجھے افسوس ہے کہ بھارتی ٹیم فائنل نہیں کھیل رہی حالانکہ مجھے یقین تھا کہ ہماری ٹیم پاکستان کیخلاف فائنل کھیلے گی اور اہم اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔بھارتی سپورٹر عبد اللہ خان نے بتایا کہ ویڈیوز وائرل ہونے پر منفی کمنٹس کا سامنا نہیں کرنا پڑا، لوگوں نے اسے مثبت انداز میں لیا لوگوں نے کہا کہ اگر ایک گھر میں بھارت اور پاکستان کے میاں بیوی پیار محبت سے رہتے ہیں تو دونوں ملکوں کو بھی رہنا چاہیے، سیاسی معاملات الگ ہیں ہمیں مل جل کر رہنا چاہیے ہمارا سب کچھ تو ایک جیسا ہے، بولنا اور کھانا پینا ایک طرح کا ہے۔علشبہ نے کہا کہ جیسے عبداللہ ہمیشہ اپنے ملک کو سپورٹ کرتے ہیں۔

میں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرتی رہوں گی، ہماری لڑائی نہیں ہوتی، بس اپنی اپنی ٹیم کی ہار جیت پر تنگ کرتے ہیں اس بار بھی ایسا ہوا، پہلے میچ میں عبداللہ خوش تھے تو دوسرے میچ میں پاکستان کی جیت پر میں خوش تھی، پھر میں نے اِنہیں بہت تنگ کیا۔علشبہ نے کہا کہ عبداللہ نے ایشیا کپ کے دوران بڑے بڑے بول بولے کہ انڈیا پاکستان کو 10 اوورز میں ہرا دے گا۔

بڑے بول بولنے کی وجہ سے انڈیا باہر ہو گیا، مجھے عبداللہ کے لیے افسوس ہے کہ ان کی ٹیم باہر ہو گئی، اب عبداللہ کو فائنل دیکھنے کے لیے ساتھ لے جائوں گی وہ پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔علشبہ نے کہا کہ میں تو شروع سے کہتی تھی کہ پاکستان جیتے گا عبداللہ نہیں مانتے تھے، عبداللہ خان نے کہا کہ علشبہ کے کہنے پر میں اپنی ہر مصروفیت چھوڑ کر اسٹیڈیم جاوں گا اور پاکستان سری لنکا کا فائنل دیکھوں گا اور میں علشبہ کی ٹیم پاکستان کو سپورٹ کروں گا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…