پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

کراچی:پولیس مقابلے میں دو اغوا کار ہلاک ، بنک کے مغوی نائب صدر بازیاب ، 25 مشتبہ افراد گرفتار

datetime 28  اگست‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی سپر ہائی وے پر مقابلے کے بعد دو اغوا کار ہلاک ہوگئے ، مغوی بنک کے نائب صدر کو بازیاب کرا لیا گیا ، سیکورٹی اداروں کی کارروائیوں کے دوران سیاسی جماعت کے پانچ کارکنوں سمیت پچیس مشتبہ افراد پکڑے گئے۔ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ، کراچی میں سپر ہائی وے نادرن بائی پاس پر سپیشل انویسٹی گیشن اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران اغوا کاروں اور اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو اغوا کار مارے گئے۔ سیکورٹی اداروں نے مغوی نجی بنک کے نائب صدر غوث محمد کو بازیاب کرا لیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان اور سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب کے مطابق مغوی کو چودہ اگست کے روز سائٹ ایریا سے اغوا کیا گیا تھا اور اہل خانہ سے دس کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔ مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزموں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے ، دوسری جانب چاکیواڑہ میں گینگ وار کے عزیر بلوچ گروپ کا ٹارگٹ کلر پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ فرئیر کے علاقے پنجاب کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران 15 ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا ، مبینہ ٹاؤن میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کر کے 2 دہشتگردوں فاروق بیگ اور لیاقت حسین کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں کے قبضے سے 2 دستی بم ، 2 پستول اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں ، شارع نور جہاں اور اقبال مارکیٹ سے بھی مقابلوں کے بعد 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…