سکھر(نیوز ڈیسک) کھیر تھر کینال میں کشتی الٹنے سے 7 بچے ڈوب گئے ۔ بچے سکول جانے کیلئے کشتی میں سوار تھے ۔ ذرائع کے مطابق کھیر تھر کینال میں کشتی الٹ گئی ۔ کشتی میں سکول جانے کیلئے سوار ہونے والے سات بچے ڈوب گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کینال میں ڈوبنے والے بچوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔















































