پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

دریائےسندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، کئی دیہات اورہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب آگئیں

datetime 4  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ٹھٹہ سجاول پُل کے مقام پر دریائےسندھ میں اونچے درجے کا سیلاب ہے،فلڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق دریائے سندھ میں ٹھٹہ سجاول پل کے پاس سے 5 لاکھ 70 ہزارکیوسک کاریلا گزر رہا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ

ریلاسمندرمیں گرنےسے کل سےپانی کی سطح کم ہونی شروع ہوجائےگی۔محکمہ آبپاشی کے مطابق سجاول کےکچےکے کئی دیہات اورہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب آگئیں جبکہ یونین کونسل ٹنڈو حافظ شاہ کے دیہی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔دوسری جانب گدو بیراج پر پانی کی سطح نیچے آنے سے سیلاب کا خطرہ ٹل گیا۔فلڈ وارننگ سیل نے بتایا کہ نوشہرہ میں تباہی مچانے والے دریائے کابل کی تیزی ختم ہوچکی ہے اور اس میں پانی کی سطح بھی دوبارہ معمول پر آگئی ہے جس کے بعد اب ایک اور خوش آئند خبر ہے کہگدو بیراج پر بھی پانی کی سطح گرگئی ہے اور سیلاب کا خطرہ ٹل گیا ہے۔کابل اورسندھ کا 6 لاکھ کیوسک کا مشترکہ ریلا تونسہ بیراج سے ہوتا ہوا گدو بیراج کی جانب آیا تھا جس کے بعد گدو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب کی پیشگوئی کی گئی تھی اور کہا جارہا تھا کہ یہ سیلاب 8 روز تک جاری رہے گا۔آبی ماہرین کے مطابق اس وقت گدو بیراج پر پانی کا بہائو 4 لاکھ 85 ہزار کیوسک رہ گیا ہے اور اونچے سے درمیانے درجے کے سیلاب کی کیٹگری میں آگیا۔فلڈ وارننگ سینٹرکے مطابق سکھر بیراج پر بھی پانی کی سطح گرنا شروع ہوگئی ہے اور یہاں پانی کا بہا ئو5 لاکھ 45 ہزار کیوسک پر آ گیا اور آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔دوسری جانب فلڈ وارننگ سینٹر نے بتایا ہے کہ کوٹری بیراج پر 12 سال بعد 5 لاکھ 86 ہزارکیوسک کا بڑاریلا پہنچ گیا ہے اور پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…