بدھ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2024 

بہاولپور میں ایک بہت بڑا مونچھوں والا لوٹا ہے، ساڑھے 3 سال حکومت میں بیٹھ کر عیاشی کرتا رہا، بہاولپور والوں وعدہ کرو کسی صورت اس لوٹے کو جیتنے نہیں دینا، عمران خان کی طارق بشیر پر شدید تنقید

datetime 3  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں صرف انصاف قائم کردیں تو ملک ترقی یافتہ بن جائیگا،جب تک ہم طاقتوار ڈاکؤوں کو قانون کے نیچے نہیں لاتے یہ بھول جائیں کہ کوئی بھی ملک کو اوپر اٹھا سکتا ہے،سندھ اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ،

ایک کیس سے نکلتا ہے اس پر دوسرا ڈال دیا جاتا ہے، قرضے بڑھ رہے ہیں،یہ ملک کو اندھیرے کی طرف لیکر جارہے ہیں، ایک ہی راستہ ملک میں صاف اورشفاف الیکشن کرائے جائیں،چیری بلاسم اور جو تمہارے پیچھے ہیں سن لو، جتنا تم مجھے ڈرانے، دبانے کی کوشش کرو گے میں اتنا ہی مقابلہ کرونگا،گھبرا کر پیچھے ہٹنے والا نہیں، ایک کال دوں گا تمہیں اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، کال کے میں قریب پہنچنے جا رہا ہوں،شفاف الیکشن ہو گا تو ملک میں سیاسی استحکام آئے گا، سیاسی استحکام ہو گا تو ملکی معیشت ٹھیک ہو گی۔سرکٹ ہاؤس میں وکلا ء کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک خاص وجہ سے آپ کے پاس آیا ہوں،آپ ایک بات ذہن نشین کرلیں کہ ہم انصاف کی بالا دستی چاہتے ہیں کیونکہ جنگل کے قانون میں آئین کے بجائے طاقت کی حکمرانی ہوتی ہے،ہم چاہتے ہیں کہ امیر غریب سب کیلئے ایک قانون ہونا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے ایک ”فیکٹس آئی پینل“کے نام سے ایک پینل بنایا کہ وہ دیکھیں کہ غریب ممالک میں فاصلہ کیوں بڑھتا جا رہا ہے،اس پینل کے مطابق 1700 ارب ڈالر غریب ممالک سے چوری کر کے باہر کے ممالک میں بھیجے جاتے ہیں جہاں لندن میں فلیٹس اور محل خریدے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاک 1500 سال قبل میرے عظیم لیڈر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ تم سے پہلی امتیں اس لیے تباہ ہوئیں کہ ان کا امیر کیلئے الگ قانون تھا اور غریب کیلئے الگ قانون تھا۔

انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان میں یکساں نظام انصاف کیلئے کوشاں ہے،یعنی ایف آئی اے نے 16 ارب روپے شہباز شریف اوراس کے بیٹوں کے پکڑے ہیں باقی چوری الگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے تکیہ کے نیچے نہیں رکھے جا سکتے ہیں اسلئے وہ ہنڈی حوالہ کے ذریعہ باہر بھیجے جاتے ہیں،پاکستان کا مسئلہ چھوٹے چوروں کو پکڑنے سے نہیں بلکہ بڑے چوروں کو پکڑنے سے حل ہوگا،

پاکستانی جیلوں میں پڑے 70000 چھوٹے چوروں سے بھی زیادہ شہباز شریف اینڈ سنز کرپشن لمیٹڈ کمپنی نے خانچہ مارا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے دور حکومت میں مولانا فضل الرحمن اور بلاول بھٹو کے لانگ مارچ اور جلسے جلوسوں میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی لیکن امپورٹڈ حکومت نے ہمارے کارکنوں کیخلاف گھروں میں چھاپے مار کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور ہزاروں لوگوں کو جیلوں میں ڈالا۔

انہوں نے کہاکہ پولیس نے لبرٹی چوک میں خواتین بچوں اور فیملیز پر شیلنگ کی۔انہوں نے کہا کہ ایک بیرونی سازش کے تحت ملک کے اوپر بڑے بڑے ڈاکووں کو مسلط کردیا گیا ہے، ہم پر امن احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ ہمارا آئین ہمیں پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے،امپورٹڈ حکومت خوف کی وجہ سے آزادی اظہار رائے کو دبانے کے لئے اے آر وائی اور میڈیا پرسنز کے خلاف کریک ڈاون کر رہی ہے، شہباز گل اور صحافی جمیل فاروقی پر تشدد کیا گیا اور ننگا کر کے مارا گیا۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو ایک کیس سے نکلنے کے بعد دوسرے کیس میں پھنسا دیا جاتا ہے کیونکہ یہ زرداری مافیا ہے۔ پاکستان کے اندر شوگر مافیا، لینڈ مافیا اور امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے، عوام کے ساتھ مل کر انشائاللہ انصاف کا نظام لانا ہے جس دن ہم قانون کی بالادستی کرتے ہوئے طاقتور کو قانون کے نیچے لے آئے ملک ترقی کر جائے گا، صحافیوں کو آزادی اظہار رائے کا مکمل اختیار اور آزادی ہونی چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے صحافیوں کے خلاف مقدمات بنانا شروع کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قانون اور آئین جمہوریت کو سب سے زیادہ تحفظ دیتا ہے، پاکستان بنانے میں ہمارے نظریاتی لیڈر علامہ محمد اقبال اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح دونوں کا تعلق وکلاء کمیونٹی اور آپ کی برادری سے تھا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر وکلاء کمیونٹی کا ایک بڑا مقام اور عزت ہے،آج میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے بہاولپور کے وکلاء کو دعوت دینے آیا ہوں کہ وہ ہمارا حصہ بنیں اورجہاد کیلئے تیارہوجائیں،

ہماری بات کوسمجھ کر انصاف کی بالادستی اورقانون کی حکمرانی کیلئے جہاد کریں۔ انہوں نے کہاکہ اللہ نے انسان کو زمین پر صرف اس لیے بھیجا ہے کہ اللہ کی زمین پر انصاف کا نظام قائم کیا جائے،جانوروں کے معاشرے اور انسانی معاشرے میں فرق ہے،جانوروں کے معاشرہ میں طاقت کی حکمرانی ہوتی ہے،شیر جو چاہے مرضی کرے باقی جانور خاموش رہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انسانی معاشرہ میں قانون طاقتور سے کمزور کی حفاظت کرتا ہے، اللہ نے ایک لاکھ 24 ہزار پیغمبر دنیا میں بھیجے جن کی مشترکہ تعلیم صرف انصاف اور انسانیت تھی۔

بعد ازاں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہیلی کاپٹرسے جلسہ گاہ کے مناظردیکھے ہیں،اللہ نے میری قوم کوجگادیا ہے، اللہ نے میری قوم کوبیدارکردیا ہے، ہمارے پیارے نبی ؐ پوری دنیا کے لیے رحمت اللعامین بن کر آئے، نوجوانوں کلمے کا مطلب سمجھنا ہے،کلمہ انسان کوغیرت دیتا ہے،جس انسان کے دل میں کلمہ آجاتا ہے وہ کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکتا،ہمارا کلمہ چھوٹے انسان کوایک بڑا انسان بنا دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کلمے کی وجہ سے مدینہ کی ریاست نے پوری دنیا کی امامت کی، جوکلمے کا مطلب سمجھ جائے وہ کبھی لوٹا نہیں بن سکتا،

بہاولپورمیں یہاں ایک بہت بڑا مونچھا والا لوٹا ہے، ساڑھے تین سال حکومت میں بیٹھ کرعیاشی کرتا رہا پھر لوٹے کا منہ دوسری طرف ہو جاتا ہے، بہاولپور والو!وعدہ کرو کسی صورت اس لوٹے کو جیتنے نہیں دینا، مجھے جاگی ہوئی قوم نظر آ رہی ہے، ضمیر فروشوں، لوٹوں کے دن ختم ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒکو مخالفین بھی صادق اور آمین کہتے تھے،قائداعظمؒنے کہا تھا انگزیز کی غلامی کے بعد ہندوؤں کی غلامی نہیں کریں گے،قائداعظمؒ نے اس لیے پاکستان بنایا،جوقوم آزاد ہوتی ہیں اسی کی اونچی پروازہوتی ہیں، بہاولپورکے لوگوں وعدہ کرو اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکنا، بیرون ملک جا کر شہبازشریف کہتا ہے مانگنے نہیں آیا مجبور ہوں، وزیراعظم ساری قوم محنت کر رہی ہے تم چوری کر رہے ہو،شریف، زرداری خاندان30 سال سے ملک کا پیسہ چوری کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…