پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

اگست میں پاکستان کے ماہانہ تجارتی خسارے میں اضافہ

datetime 3  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کا ماہانہ تجارتی خسارہ اگست میں 28.89 فیصد بڑھ کر جولائی کے 2ارب 73 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 3ارب 53 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے جائزے سے پتا چلتا ہے کہ رواں سال اگست میں ملک کی برآمدات 6

ارب 3 کروڑ ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں 2ارب 50 کروڑ ڈالر رہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 11.07 فیصد اضافہ ہوا جب کہ درآمدات میں 20.84 فیصد اضافہ دیکھا گیا تاہم پی بی ایس کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ تجارتی خسارہ سالانہ بنیاد پر 18.48 فیصد کم ہوا، اگست 2021 میں تجارتی خسارہ 4ارب 33 کروڑ ڈالر رہا تھا۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال سالانہ لحاظ سے برآمدات میں 11.44 فیصد اضافہ ہوا جب کہ ملکی درآمدات میں 8.26 فیصد کمی ہوئی۔رواں مالی سال کے ابتدائی 2 مہینوں کے دوران تجارتی خسارہ 6ارب 26 کروڑ ڈالر رہا جو کہ مالی سال 2021.22 کے اسی عرصے کے دوران 7ارب 56 کروڑ ڈالر کے اعداد و شمار کے مقابلے میں 17.13 فیصد کم ہے۔ادارہ شماریات اعداد و شمار کے جائزے سے پتا چلتا ہے کہ پاکستانی کرنسی کے لحاظ سے جولائی میں 4 کھرب 94 ارب 72 کروڑ روپے کے مقابلے میں اگست میں برآمدات ماہانہ 11.91 فیصد بڑھ کر 5 کھرب 33 ارب 63 کروڑ روپے ہوگئیں۔دوسری جانب اعداد و شمار کے مطابق اگست میں درآمدات میں 21.76 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جولائی کے 10 کھرب 9 ارب روپے کے مقابلے میں درآمدات10 کھرب 33 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔سالانہ لحاظ سے برآمدات میں 50.11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں 5 کھرب 53 ارب 63 کروڑ روپے تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 3 کھرب68 ارب 81 کروڑ روپے تھی۔پی بی ایس کے اعداد و شمار درآمدات میں 23.62 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو کہ اگست 2022 میں گزشتہ سال کے10 کھرب 7 ارب روپے کے مقابلے میں بڑھ کر10 کھرب 33 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…