رحیم یار خان (این این آئی)سیلابی ریلوں کے باعث رحیم یار خان کی 80 سالہ کندن مائی اور ان کی بیمار پوتی اپنے پیاروں سے بچھڑ گئیں۔ملک میں بارشوں اور سیلاب نے بہت سے لوگوں کو اپنے پیاروں سے جدا کر دیا، ایسا واقعہ رحیم یار خان میں بھی پیش آیا جہاں 80 سالہ کندن مائی اور ان کی پوتی سیلاب کی وجہ سے خاندان کے دیگر افراد سے بچھڑ گئیں۔80 سالہ کندن مائی اور ان کی پوتی دونوں شیخ خلیفہ پل پر اپنے خاندان والوں کی راہ تک رہی ہیں۔کندن مائی نے بتایا کہ سیلابی ریلے نے سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا، اہلخانہ کا کچھ پتہ نہیں، مال مویشی اور سامان سب سیلاب میں بہہ گیا ہے، ہم گھر سے بے گھر ہو گئے ہیں۔