پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان میں سیلابی صورتحال ، ترکیہ نے جہازوں کے علاوہ امدادی سامان سے بھری 2ریل گاڑیاں بھی پاکستان روانہ کردیں

datetime 3  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،اے پی پی)​وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے اعلی وزارتی وفد کی ملاقات ہوئی ، وزیراعظم نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ طیب اردگان کی فون کال کے فوراً بعد ترکیہ نے سیلاب زدگان کے لیے خیمے، کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور

ہنگامی امدادی سامان کی صورت میں پاکستان کو امداد بھیجی ، اب تک 11 ترک فوجی طیارے اور 2سامان سے بھری ٹرینیں پاکستان روانہ کی جا چکی ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفد کے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کے مضبوط رشتے کی عکاسی ہوتی ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی ہدایت پر پاکستان کا دورہ کرنے والے ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفد سے ان کی ملاقات ہوئی ہے جو وزیر داخلہ سیلمان سولو اور وزیر ماحولیات ، شہری امور و ماحولیاتی تبدیلی مرات کورم کی زیر قیادت پاکستان کے دورہ پر ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وفد ہماری تاریخ کی مشکل ترین گھڑی میں اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان آیا ہے، ترکیہ کی مدد سے ہمیں بڑی طاقت اور اعتماد حاصل ہوا ہے، ہم رجب اردوان کا جتنا بھی شکریہ ادا کریں وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کے مضبوط رشتے کی عکاسی ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…