پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

بڑا اپ سیٹ، زمبابوے نے آسٹریلیا کو ہوم گرائونڈ پر شکست دیدی

datetime 3  ستمبر‬‮  2022 |

ٹائونسویل (آن لائن )زمبابوے کرکٹ ٹیم نے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے آسڑیلیا کی ٹیم کو اس کے ہوم گرائونڈ پر شکست دیدی، زمبابوے کی ٹیم جس نے پہلی مرتبہ 1992 میں آسڑیلیا کا دورہ کیا تھا کو بالآخر 30 سال کے طویل وقفے کے بعد آسڑیلوی

سرزمین پر ون ڈے میچ میں جیت ملی ہے، تفصیلات کے مطابق آسڑیلیا اور زمبابوے کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے آسڑیلوی ٹیم کو تین وکٹوں سے شکست دیکر یہ تاریخی کامیابی کی ہے، زمبابوے کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے آسڑیلوی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ان کا یہ فیصلہ اس وقت درست ثابت ہوا جب پوری آسڑیلوی ٹیم 31 اوورز میں صرف 141 رنز پر پویلین لوٹ گئی، آسڑیلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 94 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دوسرا بڑا سکور گیلن میکسویل کا تھا تو 19 رہا، ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی آسڑیلوی بیٹر سکور کو ڈبل فیگرز میں نہ لے جاسکا، زمبابوے کی جانب سے ریان برل نے پانچ، براڈ ایونز نے دو جبکہ رچرڈ نگارووا ، وکٹر اور سین ولیمز نے ایک ایک وکٹ حاصل، جواب میں زمبابوے کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 39 اوورز میں سات وکٹوں پر حاصل کرتے ہوئے تاریخی فتح اپنے نام کی، زمبابوے کی جانب سے کپتان ریگس چکابووا نے 37، تادیوانشے مارومانی نے 35 رنز بنائے، آسڑیلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے تین، مچل سٹارک، کیمرون گرین، مارکس سٹونیس اور آشن اگر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ زمبابوے کے ریان برل کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…