ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکائونٹ ہیک ہو گیا ،اکائونٹ سے مولانا فضل الرحمن کے انتقال کی خبر شیئر کردی گئی

datetime 3  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا ٹوئٹر اکاونٹ رات گئے ہیک ہو گیا، جس کی تصدیق فواد چودھری کی جانب سے خود کی گئی ہے۔

ٹوئٹراکاونٹ ہیک ہونے کے بعد فواد چودھری کے اکاؤنٹ سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی تھی جس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر تاحال وائرل ہیں، جبکہ پروفائل پکچر پر بھی مولانا کی تصویر لگا دی گئی تھی۔تاہم اب سابق وفاقی وزیر کا ٹوئٹر اکاونٹ واپس بحال ہو گیا ہے۔ علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسوں کی وسعت سے پاکستان تحریک انصاف کے واحد قومی پارٹی ہونے کا احساس ہوتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وسطی اور شمالی پنجاب کے بعد آج جنوبی پنجاب عمران خان کا ہم آواز ہوگا، پھر فیصل آباد اور پھرسکھر سے سندھ عمران خان کا ہمسفر بنے گا،ان کامزید کہنا تھا کہ پاکستان میں عمران خان کے علاوہ کوئی اور لیڈر اس قومی اثر و نفوذ کا حامل نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…