بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

غریب عوام کیلئے بری خبر ، یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کی 900 گرام چائے کی قیمت 400 روپے تک مہنگی ہو گئی، 900 گرام چائے کی قیمت 905 روپے سے بڑھ کر 1305 روپے ہوگئی،

ٹی وائیٹنر کی قیمتوں میں 100 روپے کا اضافہ کیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر دلیے، سیریل ، نوڈلز،سویوں اورنمکو کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ بچوں کے دودھ کے 800 گرام پیکٹ کی قیمت 260 روپے بڑھ گئی،مختلف مصالحہ جات کی 50 گرام میں 50 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے سرخ مرچ 100 گرام کی قیمت 84 روپے جبکہ 100 گرم مصالحے کی قیمت میں 42 روپے تک اضافہ ہوا۔ کسٹرڈ ،کالی مرچ ،میتھی ،جام ،مشروبات سمیت کئی اشیا ء کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں، شہد کی 100 گرام کی بوتل 100 روپے مہنگی ہوگئی ہے جبکہ ایک کلو اچار کا پیک 57 روپے تک مہنگا کر دیاگیا۔کھیر کا 55 گرام کا پیک 20 روپے، 200 گرام چھوارے 40 روپے اورجھاڑو کی قیمت 9 روپے بڑھا دی گئی ۔ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب اشیا ء کی کوالٹی سب سے اعلی اور قیمتیں سب سے کم ہیں،ملک بھر کے تمام اسٹورز پر ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی بہتری کیلئے کچھ برانڈزکی اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جو ان برانڈز کی طرف سے ہے، تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی 300روپے فی کلوگرام، چینی 70 روپے فی کلومیں دستیاب ہے۔20 کلو آٹے کا تھیلا 800روپے پر وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…