لاہور (این این آئی)پنجاب پولیس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز (ڈی پی اوز) سمیت مختلف رینک کے افسران کی تعیناتیوں کے معاملے پر وزیراعلیٰ پرویز الٰہی اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس فیصل شاہکار کے درمیان اختلافات سامنے آگئے۔آئی جی آفس ذرائع کے مطابق آئی جی نے
وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے تعیناتیوں کیلئے بھجوائی گئی فہرست پر عمل سے انکار کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی لا اینڈ آرڈر علی ضیا نے وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کے حکم پر متعدد آر پی اوز، ڈی پی اوز، ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے تبادلوں کی فہرست بھجوائی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی فیصل شاہکار کے درمیان معاملات پہلے دن سے ہی الجھے ہوئے ہیں۔آئی جی آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ اچھی شہرت نہ رکھنے والے افسران کو کسی ذمہ دار عہدے پر تعینات نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب اس حوالے سے صوبائی مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھاکہ اختلافات کی کوئی بات نہیں، یہ صرف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ آئی جی آفس ذرائع کے مطابق آئی جی نے وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے تعیناتیوں کیلئے بھجوائی گئی فہرست پر عمل سے انکار کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی فیصل شاہکار کے درمیان معاملات پہلے دن سے ہی الجھے ہوئے ہیں۔