پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

میں ہر روز زیادہ خطرناک ہوتا جا رہا ہوں ،عمران خان

datetime 1  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ میں ہر روز زیادہ خطرناک ہو رہا ہوں۔عمران خان ضمانت کی درخواست منظور ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی سے باہر نکلے تو صحافیوں نے چیئرمین تحریک انصاف سے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔

عمران خان نے صحافیوں کو چلتے چلتے جواب دیا کہ میں ہر روز زیادہ خطرناک ہو رہا ہوں۔صحافی کا سوال کیا کہ کہا آپ نے ہیروں کا ہار لیا؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ ہار بہت سستے ہوتے ہیں، کسی مہنگی چیز کی بات کرو۔صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب آپ کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کے لیے ہے؟ جس پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں سرگودھا کے جلسے میں سب کو بتاؤں گا۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر بھی عمران خان کا کہنا تھا ایک صحافی مجھے بار بار تنگ کر رہا تھا جس پر میں نے کہا کہ میں بہت خطرناک ہوں۔دوسری جانب انسداد دہشتگردی کی عدالت نے خاتون مجسٹریٹ اور اعلیٰ پولیس افسران کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست منظور کر لی۔واضح رہے کہ 25 اگست کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے یکم ستمبر تک عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…