پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کا ہنگامہ آرائی کا منصوبہ خیبر پختونخوا سے منگوائے گئے کارکنوں کو  ریڈ زون میں رکھا گیا ہے

datetime 1  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے چیئرمین عمران خان کو توہین عدالت کی سزا ملنے کی صورت میں بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔زیادہ تر کارکن خیبر پختونخوا سے منگوائے گئے ہیں جنہیں فرنٹیئر ہاؤس سمیت مختلف جگہوں پر رکھا گیا ہے اس کے علاوہ گلگت

بلتستان ہاؤس اور پنجاب ہاؤس میں بھی اس معاملے میں انتظامات کئے گئے ہیں۔ تمام کارکنان کو اسلام آباد کے ریڈ زون ایریا میں رکھا گیا ہے۔روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ تمام کارکنوں کو توہین عدالت کا فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں ہنگامہ آرائی اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس منصوبے کی خبر ہونے پر انتظامیہ نے سول آرمڈ فورس اور پولیس کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔اسکے علاوہ پولیس کو اسلام آباد ہائی کورٹ جانے والے راستوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسلام آباد کے ریڈ زون ایریا میں بدھ کی صبح پی ٹی آئی کے کارکن آنا شروع ہوگئے تھے۔توہین عدالت کی سماعت کے دوران ایک موقع پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ اگر ہزاروں افراد بھی جمع ہوجائیں تو مقدمے کی میرٹ پر کوئی مصلحت اختیار نہیں کی جائے گی۔عمران خان سڑکوں کی ناکہ بندی پر مطمئن نہیں تھے کیونکہ انہوں نے کمرہ عدالت میں داخل ہونے سے پہلے پوچھا کہ کس بات کا خوف ہے کہ پولیس نے پورا علاقہ سیل کر دیا ہے۔پولیس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے کے باہر خاردار تاروں کی دو درجات کی حفاظت کے ساتھ ساتھ وفاقی دارالحکومت کے جی 10 سیکٹر میں اس کے باہر تمام سڑکوں کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…