جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

منظور وسان کو سیلاب میں ڈوبے سندھ کے علاقوں کی اٹلی کے شہر ’وینس‘ سے تشبیہ دینے پر انہیں سخت تنقید کا سامنا

datetime 31  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما منظور وسان کو سیلاب میں ڈوبے سندھ کے علاقوں کی اٹلی کے شہر ’وینس‘ سے تشبیہ دینے پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔منظور وسان نے چند دن قبل

اپنے آبائی ضلع خیرپور کے سیلاب میں ڈوبے علاقوں کو ’وینس‘ جیسا قرار دیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔منظور وسان نے کشتی پر سوار ہوکر صحافیوں کو سیلاب میں ڈوبے علاقوں کا دورہ کرواتے وقت ڈوبے مقامات کو ’وینس‘ جیسا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پانی میں ڈوبے علاقے خوبصورت نظارا پیش کر رہے ہیں۔منظور وسان کی مختصر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سیلاب میں ڈوبے علاقوں کو خوبصورت شہر وینس سے تشبیہ دیے جانے پر لوگوں نیانہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔لوگوں نے ان کی ویڈیو کلپ کو شیئر اور ری ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں شرمسار کیا اور لکھا کہ انہیں سیلاب میں ڈوبے سندھ کے علاقوں میں وینس جیسی خوبصورتی تو نظر آ رہی ہے مگر انہیں اسی سیلاب میں ڈوبتے لوگ دکھائی نہیں دے رہے۔بعض لوگوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی ذہنیت پر بھی بات کی اور لکھا کہ انہوں نے حد کردی۔کئی لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ان کا تعلق پیپلز پارٹی نامی ایک ایسی جماعت سے تعلق ہے، جن کے رہنما صرف فوٹو سیشن کروانا جانتے ہیں مگر ڈوبتے لوگوں کی مدد نہیں کرتے۔کچھ صارفین نے لکھا کہ منظور وسان کو سیلاب میں ڈوبے سندھ کے علاقوں کو وینس جیسا قرار دینے پر شرم آنی چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…