پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

سلمان خان کے بھائی سہیل خان کی شادی بھی طلاق پر ختم

datetime 31  اگست‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ ‘دبنگ’ ہیرو سلمان خان کے چھوٹے بھائی اداکار سہیل خان کی سابق اہلیہ سیما خان ساجدے نے پہلی بار اپنی شادی ختم ہونے پر کھل کر بات کرتے ہوئے اپنی شادی کو ‘غیر روایتی’ قرار دیا ہے۔سیما خان ساجدے نے 1998 میں سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان سے شادی کی تھی اور دونوں کو دو جواں سالہ بیٹے نروان اور یوہان ہیں۔

نرواں کی پیدائش 2000 میں ہوئی تھی جبکہ یوہان کی سروگیسی کے ذریعے 2003 میں پیدائش ہوئی تھی۔سیما خان ساجدے اور سہیل خان کے درمیان 2020 میں علیحدگی کی خبریں اس وقت آئیں جب کرن جوہر کی جانب سے پروڈیوس کردہ ریئلٹی ویب سیریز ‘دی فیبلس لائیو آف بولی وڈ وائیوز’ ریلیز ہوئی تھی۔مذکورہ سیریز کی کہانی بولی وڈ جوڑیوں کی نجی زندگی اور تعلقات پر مبنی تھی اور اس میں سہیل خان اور سیما خان کی کہانی بھی شامل تھی۔اسی ویب سیریز میں دکھایا گیا تھا کہ سہیل خان اور سیما خان کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں اور دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے، جس کے اگلے سال ہی دونوں نے علیحدگی کی تصدیق کردی تھی۔سیما خان اور سہیل خان کو رواں برس مئی میں ممبئی کی فیملی کورٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا اور اس حوالے سے ہندوستان ٹائمز نے بتایا تھا کہ دونوں نے طلاق کے درخواست دائر کردی۔اور اب سیما خان ساجدے نے پہلی بار اپنی شادی طلاق پر ختم ہونے پر کھل کر بات کرتے ہوئے سہیل خان سے شادی کو ‘غیر روایتی’ قرار دیا ہے۔بولی وڈ ببل سے بات کرتے ہوئے سیما خان ساجدے نے مبہم انداز میں بتایا کہ جیسے جیسے ان کی عمر بڑھ رہی تھی، ویسے ویسے ان کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوتے جا رہے تھے، جس وجہ سے انہوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…