ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

وفاقی کابینہ نے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کی اجازت دے دی، نوٹیفکیشن جاری

datetime 31  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی کابینہ نے سیلاب کی صورتحال میں مقامی منڈی میں پیدا شدہ قلت پر قابو پانے کے لئے  پیاز ٹماٹر کی درآمد کی اجازت دیتے ہوئے ان  اشیاء  کو ٹیکس سے استثنیٰ دینے کی منظوری دے دی ہے۔ بدھ کو کابینہ ڈویڑن نے کابینہ کے

فیصلوں کی منظوری کا باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ سیکرٹری ریونیو ڈویڑن عاصم احمد نے 30 اگست 2022 کو ٹماٹر اور پیاز کی درآمد اور اس ٹیکس استثنیٰ دینے کی سمری غور اور منظوری کے لئے وزیراعظم کو بھجوائی تھی۔ سمری میں حالیہ تباہ کن سیلاب کی صورتحال اور اس کے نتیجے میں زرعی اشیاء  خاص طور پر پیاز ٹماٹر کی ملک میں بڑھتی قلت کا حوالہ دیتے ہوئے امپورٹ کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ وزارت کامرس نے تجویز دی تھی کہ ان اشیاء  کی امپورٹ کی حوصلہ افزائی کے لئے  ٹیکس استثنیٰ دیا جائے۔ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 53 ذیلی شق 2 کے تحت وفاقی حکومت ہنگامی حالات میں ملک میں غذائی تحفظ کے لئے ود ہولڈنگ اور سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دے سکتی ہے۔ کابینہ ڈویڑن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے ٹماٹر پیاز کی درآمد کی اجازت دے دی جبکہ موجودہ ہنگامی صورتحال میں ان اشیاء  کی درآمد پر ٹیکس استثنیٰ دے دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…