جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

datetime 31  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ، اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک، اے پی پی) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق منگل کو کاروبار کے دوران برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 7 ڈالر تک کمی ہوئی جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 97.97 ڈالر ہوگئی۔

اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 6.10 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 90.93 ڈالر ہوگئی ہے۔دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ کوئلہ کی بجائے متبادل ذرائع سے توانائی کا حصول معاشی اور سماجی طور پر بہت زیادہ سودمند ہے۔ اپنی ایک رپورٹ میں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ کوئلہ کی جگہ پر متبادل ذرائع سے توانائی حاصل کرکے رواں صدی کے اختتام تک 78 کھرب ڈالر کا فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے جو عالمی مجموعی قومی پیداوار کے 1.2 فیصد کے مساوی ہو گا۔ سماجی حوالہ سے متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے بارے میں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اس سے موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کی مشکلات میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…