پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

عوام تیاری کر لیں ، مون سون کا نیا سپیل ملک میں داخل ہونے والا ہے

datetime 30  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )ملک کےجنوبی حصوں میں مون سون ہوائیں 14 یا 15 ستمبر سے دوبارہ داخل ہونے کا امکان ہے۔جیو نیوز کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ سسٹم سندھ کے ساحلی علاقوں پر 14 یا 15 ستمبر سے اثر انداز ہوسکتا ہے، سندھ اور بلوچستان میں ستمبر میں معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں تاہم بارشوں کی شدت جولائی اور اگست جیسی نہیں ہوگی۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ 80 فیصد مون سون بارشیں برس چکی ہیں، مون سون سیزن ستمبر کے آخری ہفتے یا اکتوبر کے پہلے ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کا مزید کہنا ہے کہ یہ طویل دورانیے کی پیشگوئی ہے جس میں تبدیلی آسکتی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے ملک میں حالیہ سیلاب کے پیش نظر مزید ناخوشگوار واقعات سے بچنے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو صوبائی ڈیزاسٹر کے ساتھ مل کر ایک جامع ایس او پیز تیار کرنے کی ہدایت کی تاکہ مزید جانی اور مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ وفاقی وزیر نے یہ ہدایات فلڈ ریلیف کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں این ڈی ایم اے کے حکام نے وفاقی وزیر کو ملک میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔بریفنگ کے دوران این ڈی ایم اے نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اوکاڑہ، ساہیوال اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب سے مجموعی طور پر 75 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سندھ میں 53، کے پی میں 16، جی بی میں 5 اور بلوچستان میں دو افراد شامل ہیں۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ہر متاثرہ ضلع کے نقشے تیار کریں تاکہ

متاثرین جو کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں ان کی تعداد کا اندازہ لگایا جا سکے اور ان کی مدد میں آسانی ہوسکے۔بریفنگ کے دوران فاقی وزیر نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں صحت کی تازہ ترین صورتحال پر صوبوں کے ساتھ فوری طور پہ آج ہی اجلاس کریں

اور پھر بدھ کو ہونے والی کمیٹی کے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ بھی دیں۔ مزید برآں صحت کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر یہ معلوم کریں کہ متاثرہ لوگوں کو طبی امداد اور صحت کا تحفظ فراہم کرنے کے لئے اب تک کیا اقدامات کئے گئے ہیں، خاص طور پر سیلاب کے پانی سے ہونے والی بیماریوں جن سے خواتین اور بچے متاثرہ ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…