پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار،دوران تفتیش ملزمان کے اہم انکشافات

datetime 30  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(این این آئی) سی ٹی ڈی لاڑکانہ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے، دوران تفتیش ملزمان نے کئی انکشافات کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے جیکب آباد روڈ پر کارروائی کی اور کارروائی کے دوران

کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار کرلئے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان سے بارودی مواد ،12 نان الیکٹریکل ڈیٹونیٹر،بال بیئرنگ بھی برآمد ہوئے۔گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی آرجی سے ہے، دوران تفتیش ملزمان نے کئی انکشافات کئے۔ترجمان نے بتایاکہ ملزم عبدالحمید نے2011میں تفتان میں افغانی ٹرینرز سیتربیت لی ، افغانی ٹرینر پہلے سے ہی ٹریننگ کیمپ میں موجود تھے۔سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ عبدالحمید نے تفتان سے جیکب آباد گولیاں اور بارودی مواد اسمگل کیا اور دسمبر2021میں نامعلوم افراد نے جیکب آباد میں ایمونیشن فراہم کیا۔ملزمان نے انکشاف کیا کہ جنوری2022میں دو دستی بم کوٹ نیم الفا کو فراہم کئے اور مارچ 2022میں ایک دستی بم ببوا کو دیا۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایاکہ عثمان ببوا 25جون2022کو جیکب آباد دستی بم دھماکے میں ملوث ہے جبکہ گرفتار ملزم اسماعیل متعدد دہشتگردی حملوں اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم نے دھماکا خیز مواد کا استعمال ،آئی ای ڈی اور ایم سی آئی ای ڈیزبنانے کی تربیت تفتان سے حاصل کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…