پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

سفارتی سائیفر کو کیسے اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا؟ سب پتہ چل گیا

datetime 30  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معلوم ہوا ہے کہ جس وقت آئی ایم ایف کی ڈیل کو نقصان پہنچانے کیلئے پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی بات چیت کی آڈیو لیک ہوئی ہے اس وقت یہ بات اب بھی ایک معمہ بنی ہوئی ہے کہ عمران خان نے سفارتی دستاویز کو اپنے سیاسی فوائد کیلئے استعمال کرنے کیلئے کیا منصوبہ بنایا کیونکہ اس حوالے سے معلومات صرف چند خاص افراد کو ہی حاصل ہے۔

جن افراد کے پاس یہ دستاویز موجود ہے وہی اب فیصلہ کریں گے کہ آیا اس حوالے سے معلومات کو عوام کے سامنے رکھا جانا چاہئے یا نہیں، یا پھر اسے کب عوام کے سامنے لانا چاہئے۔روزنامہ جنگ میں عمر چیمہ کی خبر کے مطابق دستاویز کے حوالے سے معلومات سے آگاہ ایک اہم سرکاری عہدیدار کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا علم تھا کہ کیسے سفارتی دستاویز کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا اور عدم اعتماد کے ووٹ سے قبل کس نے کسے کیا ہدایات دیں۔ اس صورتحال کا نتیجہ امریکا کے ساتھ تعلقات کی مزید خرابی کی صورت میں سامنے آیا جو پہلے ہی افغانستان سے امریکی انخلاء کے حوالے سے عمران خان کے بیانات سے ناراض تھا۔سرکاری عہدیدار نے یہ نہیں بتایا کہ اس دستاویز میں کیا ہے جس وقت طالبان نے کابل پر قبضہ کیا تو اس وقت عمران خان نے کہا تھا کہ طالبان نے غلامی کی زنجیریں توڑ دیں۔سرکاری ذریعے کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکی حکام کہتے تھے کہ عمران خان نے غیر ذمہ دارانہ بیانات دے کر زخموں پر نمک چھڑکا ہے۔پی ٹی آئی کے امریکا میں موجود حامیوں نے ٹرمپ کی مہم کے دوران فنڈز جمع کیے تھے اور یہ بات بھی بائیڈن انتظامیہ کو اچھی نہیں لگی تھی۔

سرکاری عہدیدار نے واشنگٹن میں اُس وقت پاکستانی سفیر اسد مجید کو بھی قصور وار قرار دیا کہ انہوں نے ڈونلڈ لوُ کے ساتھ بات چیت کا تجزیہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔اس بات کو درست ثابت کرنے کیلئے سرکاری عہدیدار نے ایک اور ایسے ہی واقعے کا ذکر کیا جب عمران خان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ حکومت میں واشنگٹن کے دورے پر گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دیگر ملکوں سے بھی سفارتی دستاویز (سائیفر) موصول ہو چکے ہیں جو امریکی سائیفر کے مقابلے میں زیادہ سخت نوعیت کے تھے۔ ایسا ہی ایک سائیفر خلیجی ملک کی طرف سے اُس وقت بھیجا گیا تھا جب عمران خان نے اس ملک کے حکمران کیخلاف اچانک ہی بیان دیدیا۔سرکاری عہدیدار نے ایک یورپی ملک کا بھی حوالہ دیا جس نے اسی طرح کا ایک مشاہدہ پیش کیا تھا۔اس صورتحال کی روشنی میں، امریکا کے سفارتی سائیفر میں وہ بات نہیں تھی جو عوام کے سامنے پیش کرکے یہ تاثر دیا گیا کہ عدم اعتماد کی تحریک اس سائیفر کا نتیجہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…