پشاور(این این آئی) وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور خان جھگڑانے کہاہے کہ مفتاح اسماعیل ثابت کردیں کہ میں نے آئی ایم ایف کو خط بھیجا ہے تو میں مستعفی ہوجاں گا۔ایک بیان میں وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور خان جھگڑا نے کہاکہ میں نے آئی ایم ایف کو خط نہیں بھیجا، مفتاح اسماعیل آپ کو پتہ ہے کہ میں نے خط نہیں بھیجا۔وزیرخزانہ کے پی کے نے کہاکہ مفتاح اسماعیل ثابت کریں کہ خط میں نے آئی ایم ایف کو بھیجا ہے تو مستعفی ہوجاں گا، مفتاح اسماعیل اگر ثابت نہ کر سکے تو پھر وہ استعفی دیں ۔صوبائی وزیر خزانہ نے کہاکہ مفتاح اسماعیل کی تو اپنی پارٹی ان سے استعفی مانگ رہی ہے۔