پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

عوام کے لئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

datetime 29  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن) عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے پیش نظر اوگرا کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کے ساتھ ساتھ ٹیکسز بڑھانے کی صورت میں قیمتیں برقرار رکھنے کی الگ الگ تجاویز دئیے جانے کا امکان ہے۔

اوگرا ذرائع کے مطابق عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت 100.99 ڈالرفی بیرل تک ہوگئی، برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 100.99 ڈالرفی بیرل ہے۔ڈبلیوٹی آئی منڈی میں خام تیل کی قیمت 93.06 ڈالرفی بیرل ہے۔ ذرائع مطابق اوگرا نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغازکردیا،پٹرولیم مصنوعات سے متعلق اوگرا 2 تجاویز حکومت کو بھجوائے گا۔گزشتہ ایک ماہ میں عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا، ذرائع اوگرا کے مطابق گزشتہ 15 دن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 90 ڈالر فی بیرل تک رہیں۔عالمی منڈیوں کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی تجویز دی جائے گی۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی تجویزکی جا سکتی ہے۔ٹیکسز بڑھانے کی صورت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی تجویز دی جاے گی، ذرائع اوگرا کا کہنا ہے کہ عالمی منڈیوں کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت نہیں بنتا۔اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی تجاویز 30 اگست کو حکومت کو بھجوائیگا۔وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے 31 اگست کوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ کرے گی۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…