اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں فنڈ ریزنگ کیمپ پر ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا، معروف صحافی رضوان احمد گلزئی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اسلام آباد کے علاقے پی ڈبلیو ڈی میں الخدمت فاؤنڈیشن کے فنڈ ریزنگ کیمپ پر ڈاکوؤں کا حملہ، ڈاکو سیلاب زدگان کے لئے اکٹھا کیا گیا سمان اور نقدی لے اڑے، الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کے موبائل اور موٹر سائیکل بھی چوری کرکے لے گئے، اسلام آباد پولیس خاموش تماشائی، ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے ردعمل میں کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن کے فنڈ ریزنگ کیمپ پر واردات کے کیس پر پولیس ٹیم کام کر رہی ہے، ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔