لاہور (این این آئی)لاہور کے نجی ہسپتال نے اولمپیئن منظور جونیئرکی میت 2 گھنٹے بل کی وصولی تک روکے رکھی اور 4 لاکھ وصول کرنے کے بعد لواحقین کو میت لے جانے کی اجازت دی گئی۔ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر دل کے دورے کے
باعث لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔لواحقین کے مطابق نجی ہسپتال نے 4 لاکھ روپے وصول کرکے منظور جونیئر کی میت حوالے کی ۔لواحقین نے بتایاکہ منظور جونیئر کا جسد خاکی 2 گھنٹے تک ہسپتال میں پڑا رہا، ہسپتال انتظامیہ کو پیسے دینے کا وعدہ کرکے باڈی دینے کا کہا تھا تاہم ہسپتال انتظامیہ نے کوئی بات نہ سنی۔لواحقین نے بتایا کہ بینکوں سے پیسے لانے میں وقت لگتا ہے اور میت 4 لاکھ روپے وصول کرکے حوالے کی گئی۔اولمپیئن منظور حسین جونیئر پاکستان ہاکی کا سرمایہ تھے، انہوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گول میڈل کا اعزاز حاصل کیا۔منظور جونیئر 1978 اور 1982 کی ونر قومی ہاکی ٹیم کا بھی حصہ رہے، 1982 کے ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو کے طور پر دنیائے ہاکی آج بھی پہچانتی ہے جہاں انہوں نے6 جرمن ڈیفنڈر کو ڈاج کرکے گول اسکور کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔