اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بھارت’ گھر میں باجماعت نماز پڑھنے پر 26مسلمانوں کیخلاف مقدمہ درج

datetime 29  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکھنو (این این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کی فسطائی حکومت کے تحت بھارت میں اقلیتوں باالخصوص مسلمانوں کے لئے مذہبی فرائض کی ادائیگی ایک جرم بن چکا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیس میں پولیس نے مقامی حکام کی پیشگی اجازت کے بغیرگھر میں باجماعت

نماز ادا کرنے پر26مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔مرادآباد کے سپرانٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ کمار مینا نے صحافیوں کو بتایا کہ دولہے پور گائوں میں دو مقامی افراد کے گھر پر سینکڑوں لوگ بغیر کسی اطلاع کے جمع ہوئے اور نماز ادا کی۔ انہوں نے کہا کہ گائوں والوں کو ماضی میں خبردار کیا گیا تھا کہ وہ پڑوسی ہندوئوں کے اعتراضات کی وجہ سے گھر میں باجماعت نماز ادا نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ ایک شخض چندر پال سنگھ کی شکایت پر 16شناخت شدہ اور 10نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور اس معاملے میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے ۔ یاد رہے کہ دلہے پور گائوں میں مبینہ طور پربڑی تعداد میںگھر وںکے اندر نماز ادا کرنے والے لوگوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد ہندو انتہاپسند تنظیموں کے چند کارکنوں نے احتجاج کیا اور پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…