لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین بے گھر اور دربدر ہیں لیکن ہمارے سیاست دان اقتدار کے لیے ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سیلاب زدگان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’سیلاب نے پورے ملک میں تباہی مچادی ہے‘‘۔انہوں نے لکھا کہ بے گھر، دربدر اور تباہ حال لوگ خوفزدہ اور پریشان ہیں لیکن ہمارے سیاست دان اقتدار کے لیے ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں،یہ لوگ اللہ کے سامنے اپنی صفائی کیسے پیش کرسکیں گے؟