اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پاک بھارت مذاکرات کی منسوخی سے اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا، دفتر خارجہ

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوزڈیسک)پاکستان نے اقوام متحدہ کو پاک بھارت سلامتی مشیروں کی ملاقات منسوخی سے متعلق اپنے موقف سے آگاہ کر دیا ، ترجمان خلیل اللہ قاضی کہتے ہیں وزیراعظم نواز شریف کے رواں برس دورہ امریکہ کے دوران پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ اگر شرائط لگائی گئیں تو پاک بھارت سلامتی مشیروں کی ملاقات ممکن نہیں ہوگی۔ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے پاک بھارت سلامتی مشیروں کی ملاقات منسوخی سے متعلق پاکستانی موقف سے آگاہ کیا۔پاکستان میں بھارتی مداخلت سے متعلق بین الاقوامی برادری کو آگاہ کرنے کے ساتھ اقوام متحدہ کو پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا جائیگا۔ وزیر اعظم نواز شریف صدر اوباما کی دعوت پر رواں سال امریکہ کا دورہ کرینگے۔نیو یارک میں نواز مودی ملاقات کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ، اتحادی سپورٹ فنڈ کا معاملہ امریکہ کے ساتھ اٹھایا ہے۔ خلیل اللہ قاضی نے بتایا کہ ڈی جی پنجاب رینجرز اور بی ایس ایف کے آئی جی کی ملاقات آئندہ ماہ نئی دہلی میں ہوگی۔انہوں نے داو¿د ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کی تردید کی ، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پاکستانی سفارتی عملے کی حفاظت ترجیحات میں شامل ہے۔ پاکستانی سفارتخانے اور عملے کی حفاظت افغانستان کی ذمہ داری ہے۔
اس حوالے سے افغان حکام سے بات کی ہے۔ پاکستانی شہری مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے جنگ زدہ ممالک کے سفر سے گریز کریں ، شہریوں کیلئے سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ اسرائیل میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے حوالے سے دوست ممالک کے ذریعے حقائق معلوم کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…