دبئی( این این آئی)امارات کے دارالحکومت میں ابواظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ایک بار چوکوں چھکوں کی بہار آئے گی،دنیائے کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ٹی 10 لیگ کے نئے ایڈیشن کی تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل ہوگئیں،نومبر کو کرکٹ میلا سجے گا،بنگلاٹائیگرز کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں بنگلا ٹائیگرز کے مالک محمد یاسین چوہدری،
شکیب الحسن،محمد عامراور دیگر کھلاڑیوں سمیت سوشل میڈیا اسٹار،کرکٹ کے دیوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر بنگلا ٹائیگرز کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انہیں شکیب الحسن کے سکواڈ کاحصہ بننے پر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے،جس سے بنگلا ٹائیگرز مزید مضبوط ہوگی۔کنٹریکٹ سائن کرنے کے شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ یہ ان کا ٹی 10 فارمیٹ میں پہلا سیزن ہے اور بنگلادیش ٹائیگرز کو جوائن کرکے بہت پرجوش ہیں۔یہ ٹورنامنٹ میرے لئے ایک چیلنج سے کم نہیں۔مجھے امید ہے کہ میں بنگلا ٹائیگرز کے لئے نئی تاریخ رقم کروں گا۔بنگلا ٹائیگرز کے مالک محمد یاسین چوہدری کا کہنا تھا کہ بنگلاٹائیگرز شکیب الحسن کے آنے سے مکمل ہوگئی شکیب الحسن صرف کھلاڑی نہیں بلکہ وہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی پہچان ہیں۔شکیب الحسن تجربہ کار کھلاڑی ہیں جو پریشر میں بھی پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔۔مجھے امید ہے کہ شکیب الحسن کی قیادت میں ٹیم غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ان کا مزید کہناتھا کہ مینجمنٹ نے پاکستان کے سٹار بالر محمد عامر کو ٹیم کا حصہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ سونگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا تھا کہ محمد عامر بہت تیز اور سمجھدار بالر ہیں جو میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
محمد عامر نے نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے 55 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔2009کے ورلڈ کپ میں محمد عامر نے پاکستانی ٹیم کی جانب سے غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ کیا تھا۔۔اورورلڈ کپ جیتنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
ظفر زین چوہدری کا محمد عامر کے حوالے سے کہنا تھا کہ بنگلا ٹائیگرز میں محمد عامر کا ہونا ٹیم کی بالنگ لائن کو مضبوط کرتا ہے وہ دونوں جانب سے سوئنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔بالنگ کے شعبہ میں محمد عامر بنگلا ٹائیگرز کی پہلی چوائس تھے۔