دبئی ( این این آئی)پاکستان کی جانب سے بابراعظم اورمحمد رضوان نے اننگ کا آغاز کیا جبکہ بھارت کی جانب سے پہلا اوور بھونیشور کمار سنگھ نے کروایا ۔پہلی گیند محمد رضوان نے کھیلی جس پر کوئی سکور نہیں بنا دوسری گیند پر ایل بی ڈبلیو کی زور دار اپیل ہوئی جس پر امپائر نے محمد رضوان کو آئوٹ قرار دیا لیکن پاکستان نے ریویو لیا جس پر ٹی وی امپائر نے محمد رضوان کو نائوٹ آٹ قراردیا۔محمد رضوان کے ناٹ آئوٹ قرار دینے پر اسٹیڈیم زور دار تالیوں سے گونج اٹھا۔