اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پی سی بی کا انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کی گیٹ منی پرائم منسٹر فلڈریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف کراچی میں شیڈول پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کی گیٹ منی پرائم منسٹر فلڈریلیف فنڈ 2022 میں جمع کروائی جائے گی۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کراچی میں موجود شائقین کرکٹ سے درخواست کرتا ہے کہ وہ اس میچ کے لیے

بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں تاکہ سیلاب زدگان کی امداد کی جاسکے۔ اس سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آئندہ ہفتے سے شروع ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے مون سون کی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پیداشدہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورتحال کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں کو تباہی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ پاکستان کی عوام کو متحد کرتی ہے لہٰذاہر مشکل اور آزمائشی وقت کی طرح پی سی بی اس مرتبہ بھی شائقین کرکٹ اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے، فیصلہ کیا گیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ سے حاصل ہونے والی گیٹ منی پرائم منسٹر فلڈریلیف فنڈ میں عطیہ کی جائے گی۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ کو بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرنا چاہیے تاکہ وہ سب ایک کرکٹ فیملی کی حیثیت سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی زیادہ سے زیادہ امداد کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی پہلے ہی سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے خوراک ، ادویات اور دیگر ظروری اشیا ء کے ٹرک بھجوا چکا ہے۔وہ اپنے لوگوں اور ریسکیو آپریشنل ٹیموں کی ہر طرح سے مدد کرتے رہیں گے۔ ان کے احساسات اور دعائیں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…