اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

مہنگائی 50 فیصد سے اوپر جائیگی ،سیلاب کی وجہ سے مزید بڑھے گی’ سابق وزیر خزانہ نے خبردار کردیا

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے اپنی شرائط پر معاہدے کیے تھے،موجودہ حکومت کو چاہیے کہ آئی ایم ایف کو ملکی مشکلات بتا کر بات کرے لیکن حکومت میں اعتماد کا فقدان ہے

،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل فیصلے نہیں کرپارہے ہیں۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کو ہوم ورک کرکے حکمت عملی اپنانی چاہیے لیکن جب 13 جماعتوں کے اتحاد کی حکومت ہوگی تو ایسے مسائل تو آئیں گے۔انہوںنے کہا کہ صوبوں نے وفاق سے معاہدے کررکھے ہیں ،وفاق نے 2 ماہ تک صوبائی حکومت کو جواب نہیں دیا تو اس کا ذمہ دارکون ہے؟ ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ملک بھرمیں بہت زیادہ نقصانات ہوئے ہیں ،اس وقت الزام تراشی میں نہیں پڑنا چاہیے عوام کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے ،حکومت سیلاب سے پہلے حکمت عملی بنالیتی تو اس صورت حال کا سامنا نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت عوام کو کیا ریلیف دے گی ابھی تو مزید مہنگائی کا طوفان آئے گا ابھی تو حکومت پٹرولیم لیوی میں مزید اضافہ کرے گی۔ملک میں مہنگائی کی شرح 43 فیصد ہوچکی ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ شرح 50 فیصد سے اوپر جائے گی اور سیلاب کی وجہ سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…