اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

مذہبی سکول کیخلاف نفرت انگیزی ترک پاپ سنگر گرفتار

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ،واشنگٹن (این این آئی) مذہبی اسکول کے متعلق نفرت انگیز لطیفے پر ترکی کی معروف پاپ سنگر گلسین کو گرفتار کرلیا گیا۔ پاپ سنگر کے مداحوں نے گرفتاری کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ پاپ سنگر کو اس کے لبرل خیالات پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس اپریل میں گلسین نے ایک لائیو براڈ کاسٹ پروگرام میں ایک لطیفہ سنایا تھا جس سے تنازع کا آغاز ہوا۔ترکی کے محکمہ انصاف کے وزیر نے کہا ہے کہ کسی تعلیمی ادارے کے متعلق نفرت انگیزی آرٹ کی توہین ہے۔حکومت کو پاپ سنگر کی گرفتاری پر اپنے مخالف سیاسی حریفوں اور ملک کی شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔دوسری جانب امریکا نے ترکیہ میں سنسرشپ اورعدالتی ہراسانی کے ذریعے اظہارِرائے کو محدود کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکیہ میں گذشتہ جمعرات کو پاپ گلوکارہ گلسن کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔ان پرمنافرت پھیلانے اورنفرت پر اکسانے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔انھوں نے اپریل میں مذہبی اسکولوں کے بارے میں اسٹیج پرایک طنزیہ ویڈیونشرکی تھی اوراس کو صدررجب طیب ایردوآن کی حکومت کے حامی میڈیا نے نشر کیا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں ان کے خلاف قانونی کارروائی پرتشویش کا اظہار کیا ۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک پاپ اسٹار گلسن کو استنبول کے ایک پراسیکیوٹرنے مذہبی اسکولوں کے بارے میں اسٹیج پر کیے گئے ایک تبصرے کے بعد حراست میں لیا تھا اور ان کے خلاف لوگوں کو نفرت اوردشمنی پراکسانے کے الزامات کی تحقیقات کا آغازکیا ہے۔گلوکارہ اورنغمہ نگار نے،

جن کا پورا نام گلسن چولاک اوغلو ہے،ٹویٹر پر کہا کہ انھوں نے اپریل میں ایک پرفارمنس کے دوران میں ساتھیوں کے ساتھ مذاق کیاتھا اوراس پرنالاں ہونے والے کسی بھی شخص سے معافی مانگی تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں انتشارپھیلانے کے لیے بعض لوگوں نے ان کے الفاظ کواستعمال کیا ہے۔

ترک اخبارحریت اوردیگر ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ گلوکارہ کے خلاف استنبول کے چیف پراسیکیوٹرکا دفترتحقیقات کررہاہے اور وزارتِ تعلیم نے ان کے تبصروں کی مذمت کی ہے اور ان کے خلاف اپنا قانونی عمل شروع کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…